Saturday , December 15 2018

نیو کلیئر معاہدہ پر ہند ۔ سری لنکا مذاکرات

کولمبو 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سری لنکا نے جامع سیول نیو کلیئر تعاون معاہدہ پر مذاکرات منعقد کئے ۔ یہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ تھا جس کا آغاز کل اور اختتام آج ہوا ۔ ہندوستانی وفد کی قیادت امن دیپ سنگھ گل جوائنٹ سکریٹری (ترک اسلحہ ) وزارت خارجہ کررہے تھے ۔ اس میں محکمہ ایٹمی توانائی کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ سری لنکا کے وفد کے

کولمبو 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور سری لنکا نے جامع سیول نیو کلیئر تعاون معاہدہ پر مذاکرات منعقد کئے ۔ یہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ تھا جس کا آغاز کل اور اختتام آج ہوا ۔ ہندوستانی وفد کی قیادت امن دیپ سنگھ گل جوائنٹ سکریٹری (ترک اسلحہ ) وزارت خارجہ کررہے تھے ۔ اس میں محکمہ ایٹمی توانائی کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ سری لنکا کے وفد کے سربراہ دھارا وجیہ تلکے معتمد وزارت ٹکنالوجی و تحقیق تھے اور وفد میں ایٹمی توانائی اور وزارت خارجہ کے نمائندے شامل تھے۔بات چیت گرم جوش ،دوستانہ اور خوشگوار انداز میںہوئی ۔ جامع معاہدہ کا مسودہ تیار کیا گیا ۔ آئندہ اجلاس 2014 کے وسط میں مقرر ہے ۔

تھائی لینڈ کی پریشان حال وزیر اعظم کی گواہی
بنکاک 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )تھائی لینڈ کی پریشان حال وزیر اعظم انگلک شیناوترا نے ایک اہم مقدمہ میں جو اقتدار کے استحصال کے الزام میں ان پر چلایا جارہا ہے گواہی دیتے ہوئے اپنے موقف کا دفاع کیا۔ اگر ان پر عائد الزامات ثابت ہوجائیں تو انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف بھی کیا جاسکات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT