نیو کیلیڈونیہ میں 7.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے

سڈنی۔5ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی بحرالکاحل کے ملک نیو کیلیڈونیہ میں بدھ کو 7.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نیو کیلیڈونیہ کے لوئلٹي جزیرے کے ٹیڈن شہر سے 168 کلومیٹر دور زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کے پیش نظر نیو کیلیڈونیہ اور 80 جزائر والے قریبی ریاست وانواتو میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ بحرالکاحل سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے واقع تھا۔ اس کی وجہ سے سمندر میں خوفناک سونامی کی لہریں اٹھنے کا اندیشہ ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT