نیو یارک میں سڑک حادثہ،ایک ہلاک

نیویارک۔ 27 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نیویارک شہر کے چائنا ٹاؤن میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:45 پر کنال اسٹریٹ میں ایک وین کے ڈرائیور نے پارکنگ کرنے کے دوران کنٹرول کھودیا اور وین راہ گیروں سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور چھ دیگر افراد زخمی ہوگئے جن میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس نے کہا کہ ڈرائیور کی فی الحال شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔انہوں نے حالانکہ کہا ہے کہ اس حادثے سے منسلک افسران کے بیان آنے کے بعد ہی واضح طورپر کچھ کہا جاسکے گا۔ نیویورک میں واقع چین کے قونصل جنرل یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس حادثے میں کوئی چینی شہری متاثر تو نہیں ہوا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT