Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / نیٹو حملے میں سات افغان شہری ہلاک

نیٹو حملے میں سات افغان شہری ہلاک

کابل ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی حصے میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ایک فضائی حملے میں کم از کم سات افغان شہری ہلاک ہو گئے۔ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی آج موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا کہ نیٹو کے جنگی طیارہ نے یہ حملہ کل کیا تھا۔ صوبہ پکتیا کے ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نور زمان خان نے صحافیوں کو بتایا کہ نیٹو حملہ گردیز شہر کے نواح میں ایک گاؤں پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم سات عام شہری مارے گئے۔

TOPPOPULARRECENT