Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / نیٹو کا روس کیساتھ عسکری و غیر عسکری تعاون معطل

نیٹو کا روس کیساتھ عسکری و غیر عسکری تعاون معطل

برسلز؍ ماسکو، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیٹو نے روس کے ساتھ عسکری و غیر عسکری ہر شعبے میں تعاون معطل کر دیا ہے۔ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (NATO) کے 28 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے منگل کو یہ فیصلہ برسلز میں کیا ہے۔ کریمیا میں روسی فوجی مداخلت اور کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد مشرق اور مغرب کے درمیان سرد جنگ کے بعد ایک مرتبہ پھر کشیدگی پ

برسلز؍ ماسکو، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیٹو نے روس کے ساتھ عسکری و غیر عسکری ہر شعبے میں تعاون معطل کر دیا ہے۔ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (NATO) کے 28 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے منگل کو یہ فیصلہ برسلز میں کیا ہے۔ کریمیا میں روسی فوجی مداخلت اور کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد مشرق اور مغرب کے درمیان سرد جنگ کے بعد ایک مرتبہ پھر کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

کریمیا پر روسی قبضے کے بعد نیٹو ممالک کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ اجلاس کے دوران مشرقی یورپ اور وسطی یورپ میں نیٹو فورسز کی زیادہ سے زیادہ موجودگی کی ممکنہ صورتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نیٹو ممالک یوکرین کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں گے۔ لہذا روس کے ساتھ تعاون میں کمی بھی کرنا پڑے تو کی جائے گی۔ نیٹو ممالک نے کریمیا میں روسی اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا۔ اس دوران روس نے آج نیٹو کو ’’سرد جنگ‘‘ کی کیفیات کا شکار ہوجانے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ روس کے مشن برائے نیٹو کے سرکاری ٹوئٹر صفحہ نے قاصد الیگزینڈر گروشکو کے حوالے سے کہا کہ سرد جنگ کی بنیادی کیفیات نیٹو میں سرایت کرگئی ہیں، اور اسی کے مطابق زبان و بیان کو متاثر کررہی ہیں۔

افغان وزارت داخلہ پر خودکش حملہ
کابل ، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بمبار نے آج وسطی کابل میں وزارت داخلہ کے داخلے پر خود کو دھماکے سے اڑاتے ہوئے کم از کم چار پولیس افسروں کو ہلاک کردیا جبکہ صدارتی الیکشن کیلئے محض تین روز رہ گئے ہیں، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT