Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / نیٹو کی افغان فورسز کو امداد اور تربیت جاری

نیٹو کی افغان فورسز کو امداد اور تربیت جاری

وارسا۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیٹو رہنماؤں نے ہفتے کے روز اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد افغانستان کے لیے امداد اور فورسز کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ نیٹو کے سکریٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے وارسا میں اس اتحاد کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ کابل حکومت اور افغان فورسز کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے محفوظ پناہ گاہ کبھی نہ بن پائے۔ اس اجلاس میں مغربی دفاعی اتحاد متوقع طور پر افغانستان میں اپنے تربیتی فوجی مشن کی معیاد میں توسیع کا اعلان کر سکتا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر براک اوباما نے بھی اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں موجود آٹھ ہزار چار سو امریکی فوجیوں کو اگلے برس بھی تعینات رکھا جائے گا، تاکہ طالبان کے خلاف افغان فورسز کی صلاحیتیں متاثر نہ ہوں۔
جنوبی سوڈان میں جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک
جوبا۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ درجنوں افراد کی لاشیں ایک اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شام سے حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ یہ جھڑپیں صدر سیلوا کیر اور نائب صدر اور سابقہ باغی رہنما ریک مچار کے درمیان ملاقات کے وقت صدارتی محل کے باہر شروع ہوئی تھیں۔ ریک مچار کی جانب سے بھی اپنے حامیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں۔

TOPPOPULARRECENT