نیٹ آن لائن ادخال فارم کی قطعی تاریخ 7 دسمبر مقرر

حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے انٹر میڈیٹ 10+2 بی پی سی گروپ کے طلبہ کے لیے نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) 5 مئی 2019 کو منعقد ہوگا ۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 دسمبر مقرر ہے ۔ امتحانی فیس 1400 روپئے بھی آن لائن ادا کرنا ہوگا ۔ نیٹ ماڈل ٹسٹ سیریز کے تحت اتوار 9 دسمبر کو دو تا 5 بجے دن سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر تمثیلی امتحان معہ او ایم آر جوابی شیٹ رہے گا ۔ نیٹ کے ذریعہ ایوش کورسز ہومیو پیتھی ، آیورویدک ، یونانی میں بھی داخلے ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT