Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / نیٹ / ایمسٹ کی رینکس کی بنیاد پر کونسلنگ

نیٹ / ایمسٹ کی رینکس کی بنیاد پر کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : انٹر کے بعد نیٹ ( میڈیکل ) کی آل انڈیا 15 فیصد کوٹہ کے لیے ایم سی سی میڈیکل کونسلنگ کمیٹی کے تحت کونسلنگ رجسٹریشن 13 جون سے شروع ہوچکا ہے ۔ تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی کے تحت اسٹیٹ میرٹ لسٹ جاری ہوگی اور 25 جون تا 5 جولائی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ ہوگی ۔ ایمسیٹ کی انٹر بی پی سی کی پہلی کونسلنگ اور ایم پی سی کی دوسری کونسلنگ آئندہ ہفتہ متوقع ہے ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ایم اے حمید سے ربط کریں ۔۔

آئی ٹی آئی جعفریہ میں داخلے
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : جعفریہ آئی ٹی آئی میں حسب ذیل 2 سالہ ٹریڈس میں ایس ایس سی کامیاب طلباء سے داخلہ کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ آر اینڈ اے سی ڈرافٹس مین سیول 2 سالہ ، الکٹریشن ٹریڈ 2 سالہ اور فٹر ٹریڈ 2 سالہ کورس کے لیے داخلے جاری ہیں ۔ تفصیلات کے لیے پرنسپل جعفریہ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ جناب محمد نواز خاں سے روبرو عبادت خانہ حسینی دارالشفاء 9 تا 1 ساعت دن یا فون نمبرات 9849984294 یا 8801130200 پر ربط کریں ۔۔

مشن بھاگیرتا کی پائپ لائن پھٹ پڑی،پانی کا بڑے پیمانہ پراخراج
حیدرآباد 13 جون ( یو این آئی) تلنگانہ کے ہر گھر کو محفوظ پینے کا پانی سپلائی کرنے کے لئے شروع کردہ مشن بھاگیرتا اسکیم کی پائپ لائن کاماریڈی ضلع میں پھٹ پڑی ۔ یہ واقعہ کاماریڈی ضلع کے ماچا ریڈی منڈل کے پالونچہ میں پیش آیاجس کے سبب بڑے پیمانہ پر پانی کا اخراج شروع ہوگیا۔رات میں پیش آئے اس واقعہ کے سبب گاڑی سواروں کو وہاں سے گزرنے میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ عوام نے اس واقعہ پر لاپرواہی کا افسروں پر الزام لگایا اور اس واقعہ پر تشویش کااظہار بھی کیا۔انہوں نے اس پائپ لائن کی فوری مرمت کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT