Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / نیٹ درخواستوں کیلئے سی بی ایس ای کی جانب سے /12 مارچ تک مہلت

نیٹ درخواستوں کیلئے سی بی ایس ای کی جانب سے /12 مارچ تک مہلت

نئی دہلی ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن سی بی ایس ای نے نیشنل میڈیکل انٹرنس اکزام نیٹ میں داخلوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے /12 مارچ مقرر کیا ہے ۔ قومی اہلیتی معہ انٹرنس ٹسٹ نیٹ میں اپنا درج رجسٹر کرانے کیلئے آج اخری تاریخ مقرر تھی لیکن اس میں توسیع کی گئی ہے ۔ سی بی ایس ای کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا یہ اعلان سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ۔ سپریم کورٹ نے آدھار کے علاوہ متبادل شناختی کارڈوں کو رجسٹریشن کیلئے ایک دستاویز کے طور پر قبول کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ بورڈ نے قبل ازیں آدھار کو ہی لازمی قرار دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT