Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / نیٹ سیکنڈ ا پرامن انعقاد ، /17 اگست کو نتیجہ کا اعلان

نیٹ سیکنڈ ا پرامن انعقاد ، /17 اگست کو نتیجہ کا اعلان

 

نئی دہلی ۔ /24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے 56 شہروں بشمول تشدد سے متاثرہ سرینگر میں آج نیٹ سیکنڈکا انعقاد عمل میں آیا ۔ میڈیکل اور ڈنٹل کالجس میں داخلوں کیلئے 4.75 لاکھ سے زائد امیدواروں نے اپنے نام درج کرائے تھے اور 90 فیصد سے زیادہ حاضر رہے ۔ NEETI اور NEETII کا مشترکہ نتیجہ /17 اگست کو جاری کیا جائے گا ۔ سی بی ایس ای نے 56 شہروں میں 739 سنٹرس پر ٹسٹ منعقد کیا تھا اور کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ 4,75,785 امیدواروں نے امتحان کیلئے رجسٹریشن کرایا تھا اور 90 فیصد سے زائد نے امتحان میں شرکت کی ۔ سرینگر میں ٹسٹ پرامن رہا اور 93 فیصد سے زائد امیدوار شریک ہوئے ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاودیکر نے ٹسٹ کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT