Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / نیٹ سے استثنیٰ کیلئے آرڈیننس کو منظوری

نیٹ سے استثنیٰ کیلئے آرڈیننس کو منظوری

ریاستی بورڈس کو ایک سال کیلئے نیٹ میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ریاستی بورڈس کو ایک سال کیلئے نیشنل ایلیجبلیٹی اینڈ انٹرنس ٹسٹ (NEET) کے دائرہ کار سے مستثنیٰ رکھنے کے لئے آج ایک آرڈیننس کو منظوری دے دی۔ ان عاملہ نہ احکام کا مقصد سپریم کورٹ کے ایک فیصلہ کو جزوی طورپر کالعدم کرنا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تمام سرکاری کالجوں، یونیورسٹیز اور خانگی میڈیکل کالجس نیٹ کے دائرہ کار میں شامل رہیں گے۔ اس امتحان کا آئندہ مرحلہ 24 جولائی کو مقرر ہے۔ یکم ؍مئی کو منعقدہ پہلے مرحلہ میں تقریباً 6.5 لاکھ طلبہ شرکت کرچکے ہیں۔ اس آرڈیننس کی اجرائی کے بعد ریاستی حکومتوں کے بورڈس کے تحت امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کو 24 جولائی کو منعقد شدنی نیٹ کے آئندہ مرحلہ میں حصہ لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے تمام طلبہ نیٹ کے دائرہ کار میں شامل رہیں گے۔ تاہم مرکزی حکومت ا ور اس سے متعلقہ بعض خانگی کالجوں کیلئے درخواست دینے والے امیدواروں پر نیٹ کا اطلاق ہوگا۔ وزیر صحت جے پی نڈا توقع ہے کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس آرڈیننس کی ضرورت سے واقف کروائیں گے۔ مختلف ریاستیں اسٹیٹ کوٹہ کیلئے مختلف پرائیویٹ میڈیکل کالجس میں 12 تا 15 فیصد نشستوں کے درمیان کوئی تعداد مختص رکھتے ہیںتاکہ کسی ایک ریاست کے طلبہ دیگر ریاست میں نشست پاسکیں۔

سی بی ایس ای XII نتائج کا آج اعلان
نئی دہلی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) XII ویں جماعت کے نتائج کا کل ہفتہ کو اعلان کیا جائے گا۔ یہ بورڈ اپجے تمام علاقوں کیلئے دوپہر 12 بجے نتائج کا اعلان کریگا۔ امیدوار www.results.nic.in ، www.cbseresults.nic ، www.cbscnic.in پر یہ نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT