Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / نیٹ میڈیکل انٹرنس فروری اور مئی میں ہونے کا امکان

نیٹ میڈیکل انٹرنس فروری اور مئی میں ہونے کا امکان

حیدرآباد 8 جولائی (سیاست نیوز) حکومت ہند نے قومی سطح کے انٹرنس امتحانات کے انعقاد کے لئے این ڈی اے نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی بنائی گئی ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لئے نیٹ NEET یو جی سی میں داخلہ کمپیوٹر پر مبنی ہوگا۔ جو 3 فروری 2019 ء تا 17 فروری رہے گا۔ سی بی ایس ای کے بجائے این ٹی اے امتحان رکھا جائے گا۔ اس کے لئے یکم اکٹوبر تا 31 اکٹوبر آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا نیٹ 12 مئی تا 26 مئی رہے گا۔ امیدوار دونوں امتحان جس میں اچھے نشانات حاصل کئے وہ تسلیم کیا جائے گا۔ اس طرح نیٹ کی تیاری کرنے والے (لانگ ٹرم) امیدوار حکومت ہند کی ان تواریخ کے مطابق منصوبہ بنائیں۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر اس کے لئے نام رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT