Sunday , August 19 2018
Home / ہندوستان / ’نیٹ‘ کیلئے عمر کی بالائی حد،طلبا کی عرضی مسترد

’نیٹ‘ کیلئے عمر کی بالائی حد،طلبا کی عرضی مسترد

نئی دہلی، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ان طالب علموں کی عرضی مسترد کردی جو چاہتے تھے کہ عدالت عظمی 2018 کے نیشنل الیجی بلیٹی اینڈ انٹرنس ٹسٹ

(NEET)

میں ان کی شرکت کے حق میں ہدایت جاری کرے ۔ جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی والی ایک ڈویژن بنچ نے سی بی ایس ای کے اس فیصلے میں مداخلت سے انکار کردیا جس کے تحت 2018 کے نیٹ امتحانات میں عام زمرے کے طلب علموں کے لئے عمر کی بالائی حد 25 سال مقرر کی گئی ہے ۔ عدالت نے طلبا کی عرضی کو ناقابل برقراری قرار دیا۔ طلبا نے سی بی ایس ای کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔ داخلے کا اعلامیہ 9 فروری کو جاری کیا گیا تھا جس میں معمولی تبدیلی کی گئی تھی جس کے مطابق امیدواروں کے لئے 31 دسمبر 2018 کو یا اس سے پہلے 17 سال کا ہوجانا چاہیے تھا۔ عمر کی بالائی حد عام زمرے کے لئے 25 سال مقرر کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT