Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / نیپالی قائد پرچنڈا کا ہندوستانی قیادت پر اظہار اعتماد

نیپالی قائد پرچنڈا کا ہندوستانی قیادت پر اظہار اعتماد

کھٹمنڈو ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے ماؤسٹوںکے سربراہ پرچنڈا نے آج اظہار اعتماد کیا کہ ہندوستان کی قیادت نیپالی عوام کے جذبات کی قدر کرے گی اور امیت ظاہر کی کہ مفلوج کردینے والی ناکہ بندی جو ہندوستان نے نیپال پر مسلط کی تھی دوبارہ نہیں کی جائے گی ۔ وہ نیپالی کانگریس کے 13 ویں کنونشن سے خطاب کررہے تھے جو اس کے سابق صدر سشیل کوئرالا کے انتقال پر نئے صدر کے انتخاب کیلئے منعقد کیا گیا تھا ۔ یو سی پی این ماؤسٹ کے صدرنشین پشپ کمل دہل عرف پرچنڈا نے حیرت ظاہر کی کہ نیپال نے  ایسی کونسی غلطی کی تھی کہ ہندوستان اس پر ناکہ بندی کرنے پر مجبور ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نائب صدر بی جے پی بھگت سنگھ کوشیاری سے نیپال کی غلطی کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ایسی ناکہ بندی کا اعاداہ نہیں کیا جائے گا ۔ نیپال کو کئی سیاسی تجربے ہوچکے ہیں لیکن اسے ہمیشہ پڑوسی ملک کی مدد حاصل رہی ۔ خاص بات یہ ہے کہ پرچنڈا اپنے ہند مخالف موقف کیلئے مشہور ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT