Friday , June 22 2018
Home / دنیا / نیپالی وزیراعظم صرف دو سیل فونس کے مالک

نیپالی وزیراعظم صرف دو سیل فونس کے مالک

کھٹمنڈو۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نیپال سشیل کوئرالا جو اپنی سادگی پسند زندگی کے لئے معروف ہیں۔ اُن کے ایک قریبی رفیق نے آج انکشاف کیا کہ مسٹر کوئرالا کسی بھی جائیداد یا اثاثے کے مالک نہیں ہیں۔ اگر وہ کسی چیز کو اپنا کہہ سکتے ہیں تو وہ اُن کے دو سیل فونس ہیں۔ ایسے عہدیدار جو وزیراعظم کے اثاثہ جات سے متعلق فارمس کی خانہ پُری ک

کھٹمنڈو۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نیپال سشیل کوئرالا جو اپنی سادگی پسند زندگی کے لئے معروف ہیں۔ اُن کے ایک قریبی رفیق نے آج انکشاف کیا کہ مسٹر کوئرالا کسی بھی جائیداد یا اثاثے کے مالک نہیں ہیں۔ اگر وہ کسی چیز کو اپنا کہہ سکتے ہیں تو وہ اُن کے دو سیل فونس ہیں۔ ایسے عہدیدار جو وزیراعظم کے اثاثہ جات سے متعلق فارمس کی خانہ پُری کررہے تھے ، انھیں اُس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کوئرالا نے اپنے اثاثہ جات Nil بتائے اور صرف یہ درج کروایا کہ وہ دو سیل فونس کے مالک ہیں ۔ نہ تو وہ کسی مکان کے مالک ہیں اور نہ ہی اراضی کے ۔

نہ ہی انھوں نے کسی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے اور نہ ہی کسی کمپنی کے حصص اُن کے پاس ہیں۔ اُن کے پاس نہ تو کار ہے نہ موٹر سائیکل اور نہ ہی اُن کا کوئی بینک اکاؤنٹ ہے ۔ کوئرالا کے چیف سکرٹیری بسنتا گوتم نے میڈیا کو یہ بات بتائی ۔ تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کوئرالا کے پاس نہ تو سونے کے زیورات ہیں اور نہ چاندی کے اور نہ ہی کوئی دیگر اثاثہ جات اُن کے نام سے بینک میں جمع ہیں۔

TOPPOPULARRECENT