Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / نیپالی پولیس کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک ہندوستانی نژاد مدھیشیوں کا احتجاجی مظاہرہ

نیپالی پولیس کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک ہندوستانی نژاد مدھیشیوں کا احتجاجی مظاہرہ

کٹھمنڈو۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرحد سے متصل ایک نیپالی ٹاؤن میں اس وقت تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے جب مدھیشیوں اور حکمراں سی پی این۔ یو ایم ایل یوتھ وِنگ کارکنوں کے درمیان تصادم کو ٹالنے کیلئے پولیس نے فائرنگ کردی۔ اس واقعہ کے بعد وزیراعظم کے پی اولی نے یہاں کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ ضلع مورانگ کے رنگیلی میونسپلٹی میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب یہ وزیراعظم کے اعزاز میں یوتھ اسوسی ایشن آف نیپال کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کو سمیکتہ لوک تانترک مدھیشی مورچہ کے کارکنوں نے درہم برہم کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیاس کے شیل داغے اور فائرنگ کردی جس میں 3 افراد دروپدی دیوی چودھری، شیو ماجھی اور مہادیو پریش ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 5 زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروادی گئی۔ واضح رہے کہ ایک ہندوستانی نژاد مدھیشی برادری ملک کو 6 صوبوں میں تقسیم کے خلاف گزشتہ پانچ ماہ سے احتجاج کررہے ہیں، جنہیں یہ شکایت ہے کہ صوبوں کی ازسرنو تشکیل دینے کیلئے دستور میں ترمیم سے ان کی حق تلفی ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT