Saturday , July 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیپالی کرکٹر سندیپ لمی چھانے ورلڈ الیون میں شامل

نیپالی کرکٹر سندیپ لمی چھانے ورلڈ الیون میں شامل

کھٹمنڈو۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام)نیپالی لیگ اسپنر سندیپ لمی چھانے پر قدرت مہربان ہے جو یکے بعد دیگرے اہم اعزازات حاصل کررہے ہیں۔حال ہی میں انہیں آئی پی ایل میں کھیلنے والے اولین نیپالی کرکٹر کا اعزاز حاصل ہوا اور اب وہ لارڈز میں31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے آئی سی سی ورلڈ الیون کے اسکواڈ میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں ممکنہ طور پر اس میچ سے نجی مسائل کے باعث دستبردار ہونے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کی جگہ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ سندیپ لمی چھانے نے اس میچ کیلئے اپنے انتخاب کو نیپال کیلئے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس بات کی نشاندہی بھی ہے کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو منوانا شروع کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT