Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / نیپال انتخابات : بایاں بازو اتحاد 72نشستوں پر قابض

نیپال انتخابات : بایاں بازو اتحاد 72نشستوں پر قابض

کٹھمنڈو ۔10ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے بایاں بازو اتحاد نے آج پارلیمانی انتخابات کے بعد 89 نشستیں پارلیمنٹ میں 72 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے آرام دہ اکثریت کی طرف اپنی پیشرفت جاری رکھی۔ امکان ہے کہ ان انتخابات کے نتیجہ میں ملک میں استحکام پیدا ہوجائے گا ۔ سابق وزیر اعظم کے پی اولی کی زیرقیادت سی پی این ۔ یو ایم ایل اور سی پی این ۔ ماؤسٹ جس کی قیادت سابق وزیر پرچنڈا کرتے ہیں ۔ نیپال کے دونوں صوبوں اور پارلیمانی انتخابات کیلئے باہم اتحاد کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے جن نتائج کا اعلان کیا ہے ان کے بموجب کمیونسٹ پارٹی آف نیپال متحدہ مارکسسٹ لینینسٹ( سی پی این ۔یو ایم ایل ) کو 51نشستیں حاصل ہوئیں ۔ جب کہ اتحاد میں شامل سی پی این ماؤسٹ سنٹر نے 21نشستوں پر قبضہ کرلیا ۔ برسراقتدار نیپالی کانگریس جو گذشتہ انتخابات میں اکثریت حاصل کر کے سب سے بڑی پارٹی بن گئی تھی ‘ صرف 10نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی ۔

TOPPOPULARRECENT