Friday , January 19 2018
Home / دنیا / نیپال زلزلہ : 200 بدھ راہب اور راہباؤں کی ہلاکت کی توثیق

نیپال زلزلہ : 200 بدھ راہب اور راہباؤں کی ہلاکت کی توثیق

کھٹمنڈو ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں حالیہ آئے تباہ کن زلزلے میں جہاں ہلاکتوں کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ چکی ہے، وہیں خصوصی طور پر نیپال کے کلیدی مذہب بدھ مت کے راہبوں کے بارے میں بھی یہ توثیق کی گئی ہیکہ کم و بیش 200 بدھ راہب زلزلہ میں ہلاک ہوئے جبکہ زائد از ایک ہزار بدھ خانقاہوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریں اثناء بدھسٹ فلاسفی پرو

کھٹمنڈو ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں حالیہ آئے تباہ کن زلزلے میں جہاں ہلاکتوں کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ چکی ہے، وہیں خصوصی طور پر نیپال کے کلیدی مذہب بدھ مت کے راہبوں کے بارے میں بھی یہ توثیق کی گئی ہیکہ کم و بیش 200 بدھ راہب زلزلہ میں ہلاک ہوئے جبکہ زائد از ایک ہزار بدھ خانقاہوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریں اثناء بدھسٹ فلاسفی پروموشن اینڈ موناسٹیری ڈیولپمنٹ کمیٹی (BPPMDC) جو وزارت وفاقی امور کے تحت کام کرتی ہے، نے یہ افسوسناک انکشاف بھی کیا کہ سندھوپال چوک ڈسٹرکٹ میں واقع تمام 215 بدھ خانقاہیں مکمل طور پر تباہ ہوکر زمین بوس ہوگئی ہیں، جبکہ گورکھا میں 150 خانقاہوں، دھاڈنگ میں 105، رسوا میں 60 اور سولوکھمبو میں بھی 60 بدھ خانقاہیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ دوسری طرف نواکوٹ، ڈوراکھا، رامے چھاپ، اوکھل ڈونگا، مکوان پور، لامجنگ اور سیانگجا ڈسٹرکٹ میں بھی بدھ خانقاہوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ 200 بدھ راہب اور راہبائیں ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT