Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / نیپال: غیر قانونی طور پر کرنسی منتقل کرنے والا ہندوستانی گرفتار

نیپال: غیر قانونی طور پر کرنسی منتقل کرنے والا ہندوستانی گرفتار

کٹھمنڈو ۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) نیپالی پولیس نے اپنے حدود سے  زائد ہندوستانی کرنسی منتقل کرنے کے الزام میں ایک ہندوستانی شہری کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ راہول جیسی وال ریاست اترپردیش کے ضلع بہارج کا رہائشی ہے اسے نیپال کنج شہر کے بس ٹرمینل کے قریب سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک دکان سے پانچ لاکھ 11 ہزار ہندوستانی کرنسی غیر قانونی طریقے سے منتقل کر رہا تھا۔ نیپالی قانون کے مطابق کوئی بھی شہری 25 ہزار سے زائد ہندوستانی کرنسی بغیر اجازت کے منتقل نہیں کرسکتا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راہول جیسی وال ماضی میں بھی غیر قانونی کرنسی کے الزام میں ملوث رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT