Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / نیپال میں اولی اور دہل کے نئے وزیر اعظم بننے کی توقع

نیپال میں اولی اور دہل کے نئے وزیر اعظم بننے کی توقع

کٹھمنڈو، 19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والے بایاں محاذ کے رہنماؤں نے سی پی این-یو ایم ایل کے صدر کے پی شرما اولی اور سی پی این-ایم سی کے سربراہ پشپ کمل دہل کو باری باری وزیر اعظم بنانے کی ایک نئی تجویز پیش کی ہے ۔ تجویز کے مطابق اتحادی حکومت کے پانچ برسوں کی مدت کے پہلے مرحلے میں مسٹر اولی وزیر اعظم ہوں گے جبکہ مسٹر دہل دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم بنائے جائیں گے ۔ دہل نے اگرچہ پہلے ہی عوامی طور پر اعلان کر رکھا ہے کہ مسٹر اولی ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے ۔ گزشتہ 7دسمبر کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں بایاں محاذ نے حکومت سازی کے لئے درکار اکثریت حاصل کرلی تھی۔ یو ایم ایل نے 120نشستیں جیتی ہیں جبکہ سی پی این۔ایم سی نے 53نشستوں پر قبضہ کیا ہے۔ 275رکنی ایوان نمائندگان میں حکومت تشکیل دینے کے لئے 138 نشستیں ہونی چاہئے ۔ مسٹر اولی جھاپا سے جبکہ مسٹر دہل چتون سے منتخب ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT