Monday , December 11 2017
Home / دنیا / نیپال میں بدترین سیلاب، 54 ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

نیپال میں بدترین سیلاب، 54 ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

ہزاروں بے گھر، 14 اضلاع بدترین متاثر، دریاؤں کی سطح آب میں خطرناک اضافہ
کھٹمنڈو ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں مانسون کی موسلادھار بارش نے زبردست تباہی مچائی ہے جس کے نتیجہ میں تاحال کم سے کم 54 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ ملک کے کئی حصوں میں لامتناہی بارش سینکڑوں گھروں اور بے شمار سڑکوں اور پلوں کو بہا لے گئی ہے۔ دریاؤں کی سطح آب میں ہولناک اضافہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب کے خطرات نے مقامی آبادی میں دہشت و سنسنی پھیلادی ہے۔ پولیس نے کہا ہیکہ ملک کے مختلف حصوں میں 54 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ پیوتھن 14 بدترین متاثرہ اضلاع میں شامل ہے جہاں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں وہ 17 افراد بھی شامل ہیں جو ایک مٹی کا تودا گرنے کے بعد لاپتہ تھے۔ تاہم ملبہ سے ان کی نعشیں برآمد ہوگئی ہیں۔ سیلابی پانی سینکڑوں گھروں میں داخل ہوگیا اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ مہلوکین میں کئی افراد ماضی کے ہلاکت خیز زلزلے کے متاثرین ہیں جو ہنوز ان ہی گھروں میں رہائش پذیر تھے جو زلزلہ سے متاثر ہوئے تھے حالانکہ لاکھوں نیپالی اب بھی ان ہی خیموں میں مقیم ہیں جو گذشتہ سال 9000 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے زلزلے کے متاثرین کیلئے نصب کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT