Friday , October 19 2018
Home / دنیا / نیپال میں برفانی طوفان ‘ 9 کوہ پیما ہلاک

نیپال میں برفانی طوفان ‘ 9 کوہ پیما ہلاک

کٹھمنڈو 13 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں کوہ گرجا پر شدید برفانی طوفان کے نتیجہ میں 9 کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں جن میں پانچ جنوبی کوریائی شہری بھی شامل ہیں۔ کوہ پیمائی مہم کے آرگنائزر نے یہ بات بتائی ۔ اس برفانی طوفان کی وجہ سے ان کوہ پیماوں کا کیمپ پوری طرح تباہ ہوگیا تھا ۔ یہ کوہ پیما برفانی طوفان میں زندہ دفن ہوگئے تھے جو مغربی نیپال کے میاگڈی ضلع میں واقع ہے ۔ یہ واقعہ کل شام پیش آیا ۔ مینیجنگ ڈائرکٹر ٹریکنگ کیمپ نیپال وانگچو شیرپا نے یہ بات بتائی ۔ پانچ جنوبی کوریائی کوہ پیماوں میں ٹیم لیڈر کم چانگ ہو بھی شامل ہیں اور وہ اپنے چار نیپالی ارکان عملہ کے ساتھ فوت ہونے ہوگئے ہیں۔ دوسرے مہلوک جنوبی کوریائی شہروں کی لی جیہون ‘ رم ال جن ‘ یو یونگ جک اور جیونگ جون مو کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT