نیپال میں بس حادثہ ، 16 افراد ہلاک

کٹھمنڈو، 23نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے ڈڈیلدھورا ضلع میں امارگاڑی ۔11کے رادوا میں ہوئے بس حادثہ میں کم از کم 16مسافروں کی موت اور 24 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ہمالین ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ دس لوگوں کی موت جائے حادثہ پر ہی ہوگئی جبکہ چھ افرادنے ڈڈیلدھورا ضلع ہاسپٹل میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے ۔پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بس اپراڑ ڈڈیلدھورا سے دوتی کی طرف جارہی تھی۔اس درمیان پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے راحت و بچاؤ مہم چلائی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دامبر بہادر کیسی نے بتایا کہ حادثہ کا شکار بس پیس زون ودیا نکیتن اسکول کی تھی اور یہ بس اگرتارا مندر کے نزدیک ایک میلہ سے آرہے لوگوں کولیکر واپس آرہی تھی۔نیپال میں سڑکوں کی خراب حالت اوروقفہ وقفہ سے گاڑیوں کی دیکھ بھال میں کمی کی وجہ سے ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT