Monday , November 20 2017
Home / دنیا / نیپال میں بس حادثہ ر ، 24 ہلاک

نیپال میں بس حادثہ ر ، 24 ہلاک

کھٹمنڈو ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے مشرقی علاقہ میں ایک بس کے 300 میٹر گہری کھائی میں گر جانے سے 24 مسافرین کی ہلاکت کی خبر ہے۔ کھوٹانا ڈسٹرکٹ سے کھٹمنڈو جانے والی بس میں حادثہ کے وقت گنجائش سے زیادہ مسافرین سوار تھے۔ حیرت انگیز بات یہ ہیکہ بس جس وقت کھائی میں گرنے لگی تو اس کا کچھ حصہ پہاڑوں کی جھاڑیوں میں پھنس گیا، جس سے بچاؤکاری کارکنوں کو وہاں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچاؤ کاری کارکن وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ بس میں سفر کے آغاز کے وقت صرف 28 مسافرین تھے لیکن مختلف اسٹاپس سے مسافروں کے سوار ہونے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد جملہ تعداد 70 ہوگئی۔ نیپال کے بیشتر علاقے پہاڑیوں سے گھرے ہوئے ہیں اور ان پہاڑیوں کے درمیان آمدورفت کے راستے بیحد تنگ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT