Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / نیپال میں بس دریا میں گرپڑی ، 31 ہلاک، ایک ہندوستانی شامل

نیپال میں بس دریا میں گرپڑی ، 31 ہلاک، ایک ہندوستانی شامل

کٹھمنڈو ۔ /28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے ضلع دھاؤنگ میں ایک مسافر بس جس میں 50 افراد سوار تھے شاہراہ سے اتر کر دریا میں گرپڑی جس کے نتیجہ میں کم سے کم 31افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے ۔ یہ بس جو راج بیراج سے کٹھمنڈو جارہی تھی گھاٹ بیس بانگے موڑ پر شاہراہ سے اتر کر دریا میں گرپڑی ۔ دھاڈنگ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ دھروبا راج راوت نے کہا پانچ خواتین اور دو کمسن بچوں کے بشمول 14 مسافرین کی نعشیں دریا ترینولی سے نکال لی گئی ہیں ۔ تاہم ہنوز ان کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے ۔ 15 مسافر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے ۔اور وہ تیرتے ہوئے دریا کے کنارے پہونچ گئے ۔ اس حادثہ میں چند افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ جنہیں قریبی دواخانوں میں شریک کردیا گیا ہے ۔ مہلوکین میں ایک ہندوستانی ممتادیوی ٹھاکر بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT