Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / نیپال میں جہیز کیخلاف سخت قوانین

نیپال میں جہیز کیخلاف سخت قوانین

کٹھمنڈو ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا ہے جس میں جہیز کے خلاف سخت قانون بنایا گیا ہے۔ تیزاب کے حملوں سے نمٹنے کے علاوہ موروسی ہندو روایت کے ساتھ جہیز ادا کرنے کے مطالبہ کو کچلنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ خواتین کو ان کے حقوق سے بیدخل کرنے پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ نئے قوانین کا اگست 2018ء سے اطلاق عمل میں آئے گا۔ خاطیوں کو تین ماہ کی جیل اور تین ہزار نیپالی روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کئی خواتین کو ان کی موروثی جائیدادوں سے بیدخل کیا جاتا رہا ہے۔ ہندو اکثریتی والے ہمالیائی ملک کے کئی حصوں میں خواتین پر ظلم و زیادتی جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT