Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / نیپال میں حادثہ، 17 ہندوستانی یاتری ہلاک

نیپال میں حادثہ، 17 ہندوستانی یاتری ہلاک

نئی دہلی ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستانی یاتریوں ( بھکتوں ) کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو کہ نیپال میں پیش آئے ایک بس حادثہ میں فوت ہوگئے ہیں ۔ کم از کم 17 ہندوستانی یاتری بشمول 9 خواتین ہلاک اور دیگر 28 اس وقت زخمی ہوگئے جب گجرات سے روانہ ان کی بس پہاڑی شاہراہ سے پھسل کر 100 میٹر نیچے گر گئی ۔ یہ وا

نئی دہلی ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستانی یاتریوں ( بھکتوں ) کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو کہ نیپال میں پیش آئے ایک بس حادثہ میں فوت ہوگئے ہیں ۔ کم از کم 17 ہندوستانی یاتری بشمول 9 خواتین ہلاک اور دیگر 28 اس وقت زخمی ہوگئے جب گجرات سے روانہ ان کی بس پہاڑی شاہراہ سے پھسل کر 100 میٹر نیچے گر گئی ۔ یہ واقعہ کھٹمنڈو کے مشرق میں 75 کلومیٹر دور نوبیسی میں پیش آیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیپال سے انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے اور اس حادثہ میں فوت یاتریوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ گجرات سے روانہ یہ یاتری کھٹمنڈو میں پشوپتی مندر کے درشن کے بعد گھورکپور ( اترپردیش ) واپس آرہے تھے کہ ان کی بس حادثہ کا شکار ہوگئی اور ضلع ڈھاڈنگ میں نوبیسی گاؤں کے قریب ایک پہاڑی راستہ پر پھسل کر 100 میٹر نیچے گر گئی ۔ بس میں سوار 45 میں سے 14مسافرین برسر موقع ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 3 زخمی ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نیپال میں ہندوستانی سفارتخانہ کے عہدیدار جائے وقوع پہنچ گئے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ضروری امداد فراہم کی ۔ اندیشہ ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا کیوں کہ اس بس میں مزید مسافرین پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT