Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / نیپال میں زلزلہ کا جھٹکا

نیپال میں زلزلہ کا جھٹکا

کٹھمنڈو 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آج صبح کی اولین ساعتوں میں نیپال میں کم شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ریختر پیمانے پر اس کی شدت 4 نوٹ کی گئی۔ زلزلہ کا جھٹکا محسوس ہوتے ہی خوفزدہ افراد اپنے مکانات سے باہر آگئے۔ زلزلہ کا مبدا کٹھمنڈو مں تھا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ نیپال میں 25 اپریل کو آئے ہلاکت خیز زلزلہ سے 9000 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس کے بعد اب تک تقریباً 476 جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں جن کی شدت 4 یا اُس سے زیادہ نوٹ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT