Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / نیپال میں سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک

نیپال میں سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک

کٹھمنڈو۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ جنوبی نیپال میں ایک ٹیکسی سڑک سے پھسل کر 150 میٹر گہری کھائی میں گرپڑنے سے کم از کم 6 افراد بشمول 4 بچے ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 2 خواتین، ایک بچی اور 3 کمسن لڑکے شامل ہیں۔ بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کے بموجب حادثہ میں ٹیکسی ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔ یہ ٹی

کٹھمنڈو۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ جنوبی نیپال میں ایک ٹیکسی سڑک سے پھسل کر 150 میٹر گہری کھائی میں گرپڑنے سے کم از کم 6 افراد بشمول 4 بچے ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 2 خواتین، ایک بچی اور 3 کمسن لڑکے شامل ہیں۔ بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کے بموجب حادثہ میں ٹیکسی ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔ یہ ٹیکسی جنوبی نیپال کے قصبہ براٹ نگر جارہی تھی۔ ڈرائیور اور دیگر زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں علاج کے لئے شردیک کردیا گیا ہے۔ ڈرائیور کے سوا کسی بھی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT