Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / نیپال میں سیلاب، 113 ہلاک ، 21,000 بے گھر

نیپال میں سیلاب، 113 ہلاک ، 21,000 بے گھر

کٹھمنڈو ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات سے نیپال میں تاحال 113 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دیگر 127 اب بھی لاپتہ ہیں۔ راحت رساں کارکنوں کو سیلاب زدہ اضلاع سے مزید 6 نعشیں دستیاب ہوئیں اس طرح مہلوکین کی جملہ تعداد 113 ہوگئیں۔ 21,000 سے زیادہ افراد بے گھر، 9,612 مکان منہدم اور 10,165 نقصان زدہ ہوچکے ہیں۔ بدترین اضلاع س

کٹھمنڈو ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات سے نیپال میں تاحال 113 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دیگر 127 اب بھی لاپتہ ہیں۔ راحت رساں کارکنوں کو سیلاب زدہ اضلاع سے مزید 6 نعشیں دستیاب ہوئیں اس طرح مہلوکین کی جملہ تعداد 113 ہوگئیں۔ 21,000 سے زیادہ افراد بے گھر، 9,612 مکان منہدم اور 10,165 نقصان زدہ ہوچکے ہیں۔ بدترین اضلاع سرکھیت، ڈانگ، بانکے، بردیا اور جارجر کورٹ ہیں۔ راحت رسانی کارروائیوں میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ پینے کے صاف پانی کے کٹ تقسیم کئے جارہے ہیں کیونکہ ہیضہ کی وباء پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ صحت کارکنوں کی ٹیمیں دواؤں کے ساتھ متاثرہ علاقوں کو روانہ کی جاچکی ہیں۔ حکومت کے بموجب سیلاب زدہ افراد میں 81 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء تقسیم کی جاچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT