Friday , November 17 2017
Home / دنیا / نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 115ہوگئیں

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 115ہوگئیں

کٹھمنڈو۔15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں زبردست سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوکر یہ 115ہوگئی جبکہ تقریباً 40 افراد لاپتہ ہیں ۔ بیشتر افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔ گذشتہ تین دن سے انہیں پناہ گزین کیمپوں میں قیام کی اجازت دی گئی ہے ۔ 2800سے زائد مکان منہدم ہوچکے ہیں اور نیپال میں معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں ۔کیونکہبے شمار افراد سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات سے بے گھر ہوچکے ہیں ۔

ونیزویلاکی فوجی مشق کا حکم
کاراکاز۔15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ونیزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے مسلح فوج کو حکم دیا ہے کہ آئندہ ہفتہ قومی سطح کی جنگی مشق منعقد کی جائے کیونکہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ونیزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے ایک پُرہجوم جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجبور ہوگئے تھے کہ فوج کو قومی سطح کی فوجی مشق کا حکم دیں کیونکہ ٹرمپ کی دھمکی سے واضح طور پر ان کے ونیزویلا پر حملے کے عزائم کا اندازہ ہورہا ہے ۔ ونیزویلا کی فوجی مشق 26 اور 27اگست کو منعقد کی جائے گی ۔وزیر دفاع ونیزویلا جنرل ولادیمیرپیڈرینوف نے ٹرمپ کی دھمکی کو ’’جنونی‘‘ قرار دیاہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT