Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / نیپال میں منادر اور مٹھوں کی تعمیر نو میں وی ایچ پی کا تعاون

نیپال میں منادر اور مٹھوں کی تعمیر نو میں وی ایچ پی کا تعاون

الہ آباد۔/28اپریل، (سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد نے آج کہا کہ زلزلے کی بھیانک تباہ کاریوں سے متاثرہ نیپال میں رہائشی مکانات، منادر اور مٹھوں کی تعمیر نو کے ذریعہ تعاون کیا جائے گا جبکہ یہ تنظیم نیپال سے یتیم بچوں کو ہندوستان لاکر پرورش کے ساتھ تعلیم کا انتظام کرے گی اور انہیں ملک بھر میں پھیلے ہوئے تعلیمی اداروں میں داخل کروایا جا

الہ آباد۔/28اپریل، (سیاست ڈاٹ کام ) وشوا ہندو پریشد نے آج کہا کہ زلزلے کی بھیانک تباہ کاریوں سے متاثرہ نیپال میں رہائشی مکانات، منادر اور مٹھوں کی تعمیر نو کے ذریعہ تعاون کیا جائے گا جبکہ یہ تنظیم نیپال سے یتیم بچوں کو ہندوستان لاکر پرورش کے ساتھ تعلیم کا انتظام کرے گی اور انہیں ملک بھر میں پھیلے ہوئے تعلیمی اداروں میں داخل کروایا جائے گا۔ وی ایچ پی کے کارگذار صدر پروین توگاڑیہ نے ہمالیائی ملک روانگی کے دوران ایک صحافتی بیان میں کہا کہ نیپالی عوام کیلئے مکانات تعمیر کروائے جائیں گے تاکہ وہ ازسرنو زندگی کا آغاز کرسکیں جو کہ حالیہ زلزلے میں بے آسرا ہوگئے ہیں انہوں نے اس خصوص میں کارپوریٹ اداروں سے بھی تعاون کی اپیل کی۔بی ایس پی کے قائد پروین توگاڈیہ ہمیشہ سے ہی اشتعال انگیز بیانات دیتے رہے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے قبل ازیں آبادی کے تناسب کے بگڑ جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے اقلیتی طبقہ کے افراد کی لازمی نسبندی پر بھی زور دیا تھا جبکہ وی ایچ پی کی محاذی دیگر تنظیموں کے قائدین اکثریتی طبقہ کے افراد کو زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیتے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT