Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / نیپال میں کے ایف سی اور پیزا ہٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند

نیپال میں کے ایف سی اور پیزا ہٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند

کٹھمنڈو۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے چار کے ایف سی اور پیزا ہٹ رسٹورنٹس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے ہیں ۔ صرف ایک بین الاقوامی فاسٹ فوڈ سلسلہ اس ملک میں قائم تھا جسے غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے کیونکہ اس ملک میں ان کے بارے میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ انتظامیہ اور مقامی ارکان عملہ کام کے اوقات کے سلسلہ میں ایک دوسرے ک

کٹھمنڈو۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے چار کے ایف سی اور پیزا ہٹ رسٹورنٹس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے ہیں ۔ صرف ایک بین الاقوامی فاسٹ فوڈ سلسلہ اس ملک میں قائم تھا جسے غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے کیونکہ اس ملک میں ان کے بارے میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ انتظامیہ اور مقامی ارکان عملہ کام کے اوقات کے سلسلہ میں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء تھے ۔ دیویانی انٹرنیشنل کے ذرائع کے بموجب امریکہ کے فاسٹ فوڈ شوروم جو نیپال میں قائم تھے ‘13مئی سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے ہیں ۔کیونکہ کارکنوں اور انتظامیہ کے ارکان کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی تھی ۔ کٹھمنڈو میں مقیم کمپنی کے ڈائرکٹر روہت کوہلی نے کہا کہ ہم نے غیر معینہ مدت کیلئے ان شورومس کو بند کردیا ہے ۔ کیونکہ ہم ایسے ماحول میں کام کرنے سے قاصر ہیں ۔ طویل عرصہ سے کارکنوں اور انتظامیہ کے درمیان اوقات کار کے سلسلہ میں تنازعہ جاری تھا ۔ کارکن چاہتے تھے کہ اوقات کار میں کمی کی جائے لیکن انتظامیہ اس پر غور کرنے سے انکار کررہا تھا جس کے نتیجہ میں دونوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT