Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / نیپال کا نامور صحافی کرپشن کے الزام میں گرفتار

نیپال کا نامور صحافی کرپشن کے الزام میں گرفتار

کھٹمنڈو ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نامور نیپالی صحافی کنک منی ڈکشٹ آج کرپشن کے الزام میں انسداد دھوکہ دہی ادارہ کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے مبینہ طور پر عوامی عہدہ کی خطیر رقم کا غبن کیا تھا۔ ڈکشٹ انسانی حقوق کارکن اور صدرنشین سجھایاتایات بھی ہے۔ یہ نیپال کی عوامی بس خدمات ہیں۔ محکمہ ڈکشٹ کی جائیداد کی مالیت کے بارے میں تحقیقات کررہا ہے۔ اسے شبہ ہیکہ ڈکشٹ نے اپنی آمدنی سے غیرمتناسب جائیدادجمع کر رکھی ہے۔ 60 سالہ ڈکشٹ نے سابقہ سمنس کو نظرانداز کیا تھا اور انسداد دھوکہ دہی محکمہ نے انہیں مفرور قرار دیا تھا۔ ان سے تفتیش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT