Wednesday , April 25 2018
Home / دنیا / نیپال کو 48 بلین روپئے کی چینی اعانت

نیپال کو 48 بلین روپئے کی چینی اعانت

کٹھمنڈو۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج نیپال کو ترقیاتی کاموں کیلئے 48 بلین روپئے فراہم کرنے سے اتفاق کیا ۔ ان کاموں میں 2015ء کے ہلاکت خیز زلزلے میں تباہ سرحدی علاقے کی بازآباد کاری شامل ہے۔ چین اور نیپال سڑک کے رابطوں کو بہتر بنانے کی کوششیں بڑھا رہے ہیں۔ اس ضمن میں بیجنگ کے ساتھ 2016ء میں ٹرانزٹ ٹریڈ ٹریٹی پر دستخط کئے گئے تھے۔ نیپال کی وزارت فینانس نے ایک بیان میں بتایاکہ حکومت چین نے نیپال کو مختلف تباہ حال علاقوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مالی اعانت فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ فینانس سکریٹری شنکر پرساد ادھیکاری اور چینی سفیر برائے نیپال یو ہانگ نے دونوں حکومتوں کی طرف سے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ ادھیکاری نے کہا کہ نیپال اور چین کے درمیان معاشی تعاون سے ان کے ملک میں انفراسٹرکچر کی بحالی میں بہت مدد ملے گی۔ تباہ کن زلزلہ کے بعد چین نے نیپال کی مدد کا عہد کیا تھا اور اب تک چینی امداد سے 22 پراجکٹس شروع کئے جاچکے ہیں۔

 

سفارتکاروں کے اخراج کو امریکی حمایت
واشنگٹن، 15مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے روس کے23سفارتکاروں کو نکالے جانے کے برطانیہ کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہاکہ روس کا یہ برتاؤ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے کسی ملک کی خود مختاری اور سلامتی کمزور ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی مغربی جمہوری اداروں اور ان کی سرگرمیوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔برطانیہ کا یہ فیصلہ روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملہ میں روس کی طرف سے وضاحت سے انکار کرنے کے بعد کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT