Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / نیپال کی خاتون صدر کا دورہ ہند منسوخ

نیپال کی خاتون صدر کا دورہ ہند منسوخ

کھٹمنڈو؍ نئی دہلی۔/6مئی( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کی پہلی خاتون صدر بڈھیا دیوی بھنڈاری نے اپنا دورہ ہندوستان منسوخ کردیا ہے جبکہ صدارتی عہدہ پر فائز ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا بیرونی دورہ تھا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ ملک میں جاریہ سیاسی عدم استحکام کے باعث یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی دعوت پر وہ 9مئی کو پہنچنے والی تھیں اور اجین کے سمپتا کمبھ میلہ میں 14مئی کو شاہی اشنان میں شریک ہونے کا پروگرام تھا۔ واضح رہے کہ پرچندا کی زیر قیادت یو سی پی این ۔ ماویسٹ نے حکمران سی پی این ۔ یو ایم ایل کے ساتھ اتحاد ختم کرکے سیاسی بحران پیدا کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT