Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / نیپال کی دستور ساز اسمبلی کی معیاد میں توسیع

نیپال کی دستور ساز اسمبلی کی معیاد میں توسیع

کٹھمنڈو 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں دستور کی تیاری کیلئے ذمہ داری رکھنے والی دستور ساز اسمبلی کی معیاد میں دوسری مرتبہ توسیع کردی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی تمام فریقین کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کریگی ۔ اس کی معیاد میں ایک ہفتے کی توسیع دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ اسمبلی 17 اکٹوبر سے قبل تمام فریقین سے مشاور

کٹھمنڈو 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں دستور کی تیاری کیلئے ذمہ داری رکھنے والی دستور ساز اسمبلی کی معیاد میں دوسری مرتبہ توسیع کردی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی تمام فریقین کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کریگی ۔ اس کی معیاد میں ایک ہفتے کی توسیع دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ اسمبلی 17 اکٹوبر سے قبل تمام فریقین سے مشاورت اور رابطوں کے ذریعہ تنازعات کی یکسوئی کرے اور اپنی رپورٹ پیش کردے ۔ اس کمیٹی کے سربراہ سینئر ماؤیسٹ لیڈر بابو رام بھٹا رائے ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق اس کمیٹی کو 17 اکٹوبر تک اپنی رپورٹ پیش کردینے کو کہا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔ اس سے قبل بھی اس کمیٹی کی معیاد میں توسیع دی گئی تھی اور اس نے اپنی 6 ستمبر کی اصل مہلت تک اپنی رپورٹ تیار نہیں کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT