نیپال کی دوسری کامیابی، افغانستان کو 9 رنز کی شکست

چٹگانگ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سبھاش کھاکوریل نے شاندار نصف سنچری اسکور کی جس کی بدولت نیپال نے افغانستان کو گروپ اے کے کوالیفائنگ مقابلہ میں 9 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنمنٹ کی دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔ اِس کامیابی کے ذریعہ نیپال کی اُمیدوں کو معمولی تقویت ملی ہے کہ وہ ٹورنمنٹ کے اصل مقابلوں میں رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ نیپال نے 3 مقابلو

چٹگانگ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سبھاش کھاکوریل نے شاندار نصف سنچری اسکور کی جس کی بدولت نیپال نے افغانستان کو گروپ اے کے کوالیفائنگ مقابلہ میں 9 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنمنٹ کی دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔ اِس کامیابی کے ذریعہ نیپال کی اُمیدوں کو معمولی تقویت ملی ہے کہ وہ ٹورنمنٹ کے اصل مقابلوں میں رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ نیپال نے 3 مقابلوں میں 2 فتوحات حاصل کرتے ہوئے ٹیموں کے جدول میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے اور یہ بنگلہ دیش سے پیچھے ہے۔ بیاٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد نیپال نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز اسکور کئے اور افغانستان کو 132 رنز تک محدود رکھا۔ سبھاش نے 53 گیندوں میں 56 رنز اسکور کرنے کے علاوہ چوتھی وکٹ کے لئے شرد وسواکر (37) کے ساتھ 76 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔

TOPPOPULARRECENT