Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / نیپال کی ذمہ داری سنبھالنے شاہ گیانیندرتیار

نیپال کی ذمہ داری سنبھالنے شاہ گیانیندرتیار

کاٹھمنڈو،22اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )نیپال کے سابق شاہ راجا گیانیندر شاہ نے کہا کہ ملک کی ذمہ داری اور قیادت سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔برطرف بادشاہ نے کل بھاٹی ٹیکہ میں شرکت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں کوئی قیادت ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ملک کے موجودہ حالات سے متفکر ہونا فطری ہے ۔مسٹر گیانیندر شاہ نے کہا -”ایسا لگتا ہے کہ ہمارے ملک کے پاس مناسب وصحیح قیادت نہیں ہے ۔اسی لئے میں ملک کی قیادت کی ذمہ داری اپنے اوپر لینے کے بارے میں سوچتا ہوں ،لیکن اس کیلئے سماج کے سبھی طبقات کی حمایت بھی ہونی چاہئے ۔”’کاٹھمنڈو پوسٹ’ میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق شاہ نے کہا-”ایسا کہنے پر اس قسم کے سوال کئے جاسکتے ہیں کہ سابق بادشاہ ملک کی سیاست میں متحرک ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT