Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / نیپال کی صدر بھنڈاری کی آمد

نیپال کی صدر بھنڈاری کی آمد

نئی دہلی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی صدر بدیادیوی بھنڈاری نے اپنے پہلے بیرونی دورہ پر آج یہاں پہنچیں۔ اس موقع پر وہ باہمی تعلقات کے استحکام کیلئے ہندوستان کی اعلیٰ قیادت سے گفت و شنید کریں گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’پڑوسی پہلے! بدیادیوی بھنڈاری سرکاری دورہ ہند پر آج نئی دہلی پہنچیں‘‘۔ وہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کے موقع پر دو قریبی پڑوسی ممالک کے مابین تعاون میں توسیع کے امکانات تلاش کریں گے۔ نیپال کی مدھیسی برادری کی جانب سے گذشتہ سال کئے گئے ایجی ٹیشن کے سبب ان دونوں ملکوں کے تعلقات میں معمولی کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ نیپال کی صدر سے نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری، وزیرخارجہ سشماسوراج، وزیرداخلہ راجنات سنگھ اور وزیرفینانس ارون جیٹلی کی ملاقات بھی ہوگی۔ شریمتی بھنڈاری کا دورہ ہند گذشتہ سال مئی میں مقرر تھا لیکن کابینہ نے حکومت کی طرف سے تیاریوں کی عدم تکمیل کی وجہ بتاتے ہوئے اس دورہ کو منسوخ کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT