Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / نیپال کے آخری شاہ کا دورہ اوڈیشہ

نیپال کے آخری شاہ کا دورہ اوڈیشہ

بھوبنیشور ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے آخری شاہ بیربکرم شاہ دیو چھ روزہ دورہ پر اوڈیشہ پہنچے، جہاں وہ مختلف مذہبی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ وہ جاٹانی کے قریب راتھی پور میں ’’مشن کاؤ گوشالہ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ وہ 9 فبروری کو پوری روانہ ہوں گے جہاں شنکر آچاریہ سوامی نشچل آنند سرسوتی کی پٹابھیشیک سلور جوبلی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ سابق شاہ گیانیندر پوری کے سابق شاہی خاندان کے سربراہ گجپتی دیویا سنگھ دیو سے ملاقات کریں گے اور 12 فبروری کو اوڈیشہ سے واپس ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT