Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / نیپال کے برات نگر شہر میں دھماکہ

نیپال کے برات نگر شہر میں دھماکہ

کھٹمنڈو۔12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ترقی یافتہ دھماکو آلہ آج میئر کے دفتر کے روبرو مشرقی نیپال کے شہر برات نگر میں دھماکہ سے پھٹ پڑا لیکن کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ پولیس کے بموجب دھماکہ آج دوپہر ہوا جب کہ میئر کے دفتر کے روبرو کئی افراد موجود تھے ۔ یہ دھماکہ دوپہر کے کھانے کے وقفہ کے دوران ہوا جب کہ دفاتر کے عملہ کے بیشتر افراد اور عام آدمی عمارت سے باہر تھے ۔ اتفاق سے کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ تاہم دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے چکناچور ہوگئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT