Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / نیپال کے داخلی امور میں عدم مداخلت ، 10 معاہدوں پر دستخط

نیپال کے داخلی امور میں عدم مداخلت ، 10 معاہدوں پر دستخط

بیجنگ ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج وعدہ کیا کہ وہ نیپال کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کریں گے۔ دونوں ممالک نے جملہ 10 معاہدوں پر دستخط کئے جن میں تاریخی ٹرانزٹ معاہدہ بھی شامل ہے جس کے ذریعہ ملک کے ہندوستان پر مکمل انحصار کا خاتمہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ بیجنگ نے تبت ریل رابطہ کو نیپال تک وسعت دینے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نیپال کے پی اولی کے دورہ چین کے موقع پر ان معاہدوں کو قطعیت دی گئی۔ انہوں نے وزیراعظم چین لی کیقیانگ سے وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صدر چین ژی جن پنگ سے بھی ملاقات کی۔ لی کیقیانگ نے کہا کہ چین نیپال کی سالمیت اور علاقائی یکجہتی کی مکمل تائید کرتا ہے۔ وہ نیپال کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرے گا۔ انہوں نے ملک میں حالیہ دستوری پیشرفت کی بھی ستائش کی جس کے نتیجہ میں سیاسی بحران پیدا ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT