Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / نیپال کے سیول سرویس امتحانات میں 651 زنخوں کی شرکت

نیپال کے سیول سرویس امتحانات میں 651 زنخوں کی شرکت

کھٹمنڈو ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہیکہ ایک دو نہیں بلکہ پورے 651 زنخوں نے سیول سرویس امتحانات کیلئے درخواستوں کا ادخال کیا تھا جس کا اہتمام گذشتہ سال پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ امتحانات کے فارم میں ’’صنف‘‘ کے خانے میں امیدواروں کیلئے تین متبادل پیش کئے گئے تھے جن میں مرد، خواتین کے علاوہ ’’دیگر صنف‘‘ کا ایک خانہ بھی رکھا گیا تھا۔ کھٹمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں نے ’’دیگر صنف‘‘ کے زمرہ میں درخواستیں داخل کیں ان کا تناسب 595,031 امیدواروں میں صرف 0.11 فیصد تھا تاہم اس تناسب کو بھی ایل جی بی ٹی آئی کمیونٹی کیلئے قابل لحاظ اور حوصلہ افزاء تصور کیا جارہا ہے۔ پی ایس سی صدرنشین امنیش پرساد منیالی نے یہ بات بتائی۔ رپورٹ میں البتہ یہ نہیں بتایا گیا ہیکہ کتنے زنخوں نے ملازمت حاصل کی کیونکہ اب تک بیشتر امتحانات کے نتائج ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں تمام امتحانات کے نتائج شامل نہیں کئے گئے ہیں لہٰذا یہ توقع کی جاسکتی ہیکہ زنخوں کی قابل لحاظ تعداد نے ملازمت حاصل کی ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT