Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / نیپال کے وزیر اعظم دہلی پہنچے

نیپال کے وزیر اعظم دہلی پہنچے

نئی دہلی 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی تین روزہ دورے پر آج یہاں پہنچے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اولی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر مالیات کے مرکزی وزیر مملکت شیو پرتاپ شکلا اور وزارت خارجہ کے افسران بھی موجود تھے۔ ہندوستان میں نیپال کے قائم مقام سفیر بھرتراج ریگمی اور دیگر بھی ا ولی کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے پہنچے تھے ۔ اولی کے سرکاری دورے میں ان کے ہمراہ 54 رکنی وفد بھی ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آج شام ان کی ایک مختصر ملاقات ہوگی۔ نیپالی وزیر اعظم کانگریس صدر راہول گاندھی کے ساتھ میں میٹنگ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT