Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیپولئین سنگھ ہاکی کے بین الاقوامی امپائر

نیپولئین سنگھ ہاکی کے بین الاقوامی امپائر

نئی دہلی ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)  ہاکی انڈیا کے قومی سطح کے امپائر نیپولئین سنگھ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل آؤٹ ڈور امپائر کی حیثیت سے ترقی دی ہے ۔ ایف آئی ایچ نے گوہاٹی میں حالیہ منعقدہ 5 تا 16 فبروری منعقدہ 12 ویں ایشیائی کھیلوں میں ن کی کارکردگی کو ملحوظ رکھتے ہوئے گزشتہ روز یہ فیصلہ کیا ۔ نیپولئین نے 2013 ء کے دوران رانچی میں منعقدہ تیسرے ہاکی انڈیا جونیر ویمنس نیشنل چمپیئن شپس میں منی پور سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیاتھا جس کے بعد سے وہ ہاکی انڈیا کے زیراہتمام منعقد ہونے والے تمام بڑے مقابلوں میں مسلسل امپائر کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔ انھیں ایک اہم کامیابی اُس وقت ملی جب 2015 ء کے دوران کوانٹن ملائیشیا میں منعقدہ آٹھویں جونیئر منس ایشیاء کپ کیلئے وہ امپائر مقرر کئے گئے ۔ 30 سالہ نیپولئین سنگھ جو قومی سطح کے ہاکی کھلاڑی تھے ۔ 2011 ء میں پٹیالہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس سے اسپورٹس کوچنگ کا ڈپلوما حاصل کیا تھا ۔ نیپولئین نے کہاکہ ’’اس لمحہ پر مجھے فخر ہے کہ جہاں مجھے بین الاقوامی امپائر بننے کے اہم اور دیرینہ مقصد میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کیلئے میں ایف آئی ایچ اور ہاکی انڈیا سے اظہارتشکر کرتا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT