نیچروپیتھی کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں : کجریوال

نئی دہلی / بنگلورو 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اروند کجریوال آج شام 12 دن تک بنگلورو میں نیچروپیتھی علاج کے بعد آج رات دہلی واپس لوٹ آئے ۔ وہ حکومت اور عام آدمی پارٹی کے کام کاج دوبارہ شروع کرنے کے منتظر ہیں۔ 46 سالہ اروند کجریوال کو جندال نیچر کیور انسٹی ٹیوٹ بنگلورو سے ڈسچارچ کردیا گیا ہے جہاں وہ 5 مارچ کو شریک ہوئے تھے ۔ وہ آج رات 8 بجے دہلی پہونچے ۔ انہوں نے کہا کہ کھانسی ختم ہوگئی ہے ۔ شوگر کنٹرول میں ہے ۔ وہ خود تازہ اور فٹ محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے دہلی روانگی سے قبل اپنے ٹوئیٹر پر کہا تھا کہ وہ کام پر واپسی کے تعلق سے پرجوش ہیں۔ اروند کجریوال کو جہاں سرکاری کام کاج دیکھنے ہیں وہیں انہیں عام آدمی پارٹی میں جاری رسہ کشی پر بھی توجہ دینی ہوگی ۔ جہاں کچھ پارٹی قائدین کی علیحدگی پر تنازعہ ہوا تھا وہیں ان کے کچھ آڈیو ٹیپس بھی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT