Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نیکلس روڈ پر آج ڈی اے وی پی کی فوٹو نمائش کا افتتاح

نیکلس روڈ پر آج ڈی اے وی پی کی فوٹو نمائش کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹوریٹ آف ایڈورٹائزنگ ویژول پبلسٹی ( ڈی اے وی پی ) وزارت انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے زیر اہتمام آزادی کے لیے جانوں کی قربانی دینے والوں کی یاد میں پیوپلز پلازا نیکلس روڈ پر مرکزی وزیر انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو فوٹو نمائش کا 4 بجے دن افتتاح کریں گے ۔ اس تقریب کی صدارت مرکزی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ کریں گے جب کہ ڈاکٹر کے لکشمن رکن اسمبلی مشیر آباد مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ جی کشن ریڈی ، سی رامچندرا ریڈی ، این وی ایس ایس پربھاکر ، ٹی راجہ سنگھ ، ارکان اسمبلی اور این رامچندر راؤ ایم ایل سی اور دیگر شرکت کریں گے ۔ یہ نمائش 23 اگست تک روزانہ صبح 11 تا 8 بجے شام تک جاری رہے گی ۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریمتی وندنا فیلڈ ایگزیبیشن آفیسر ڈی اے وی پی حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ نمائش میں 1857 کی مجاہدین آزادی کے 400 فوٹو گرافس کی نمائش کی جائے گی ۔۔

 

دور درشن پر جشن آزادی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : دور درشن یاگیری چینل حیدرآباد پر یوم آزادی کے ضمن ایک موضوعاتی مشاعرہ پیش کیا جارہا ہے ۔ جس میں مسرس حلیم بابر ، تقی عسکری ولا ، قاضی فاروق عارفی ، ، جگجیون لال استھانہ سحر اور طیب پاشاہ قادری نے اپنی نو بہ نو منظومات پیش کریں گے ۔ جناب تقی عسکری ولا مشاعرہ کی نظامت انجام دیں گے ۔ یہ مشاعرہ 19 اگست کو 9-30 بجے دن اور 12 بجے شب دور درشن یادگیر چینل حیدرآباد پر نشر کیا جائے گا۔ جناب ایس سائی کمار اس مشاعرہ کے پروڈیوسر ہیں جب کہ جناب محمد اظہر الدین نظامی اسسٹنٹ پروڈیوسر ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT