Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / نیکلس روڈ پر قدرتی فوڈ فیسٹیول کا افتتاح

نیکلس روڈ پر قدرتی فوڈ فیسٹیول کا افتتاح

حیدرآباد۔17فبروری(سیاست نیوز)یوگا نیوٹروپتی کے تحت قومی قدرتی فوڈ فیسٹول( این این ایف ایف) کے دروزہ سمینار2018کا پیپلز پلازہ ‘ نیکلس روڈ پر رکن پارلیمنٹ ٹی آر ایس نظام آباد شریمتی کے کویتا نے افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈائرکٹر آیوش مسٹر راجندر ریڈی‘ ایڈیشنل ڈائرکٹر میریوسف علی ‘ پروفیسر ڈی کے ستیا لکشمی، مسٹر رام چندرریڈی ‘ چیرمین حج کمیٹی محمدمسیح اللہ خان اور ٹی آر ایس قائد محمد منیر الدین بھی اس موقع پر موجو دتھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میںجہاں ادویات بھی مہنگی ہورہی ہیں وہیں پر یونانی اور ایوروید طریقے علاج اور ادویات عوام کے لئے مفید ثابت ہورہی ہیںجو نہ صرف آسانی کے ساتھ کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔انہوں نے قدرتی غدائوں پر مشتمل مذکورہ فیسٹول کا دورہ اور معائنہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ روزانہ کھانے پینے کی عادتوں پر ہمیں توجہہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مغرب کی نماز کے ساتھ ڈنر کو ترجیح دینے کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اور بلڈ پریشر ‘ ذیابطیس جیسے بیماریوں سے چھٹکارہ پانے میں بھی یہ عمل معاون ثابت ہوگا۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ یونانی اور ایوروید دواؤں استعمال سے امراض جڑ سے ختم ہوتے ہیں مگر اس کے لئے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT